305

روات اور جو ڑیاں ہسپتال تکمیل کے آخری مراحل میں داخل‘ دسمبر تک افتتاح کاامکان

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) ڈسٹرکٹ راولپنڈی میں روات، جوڑیاں چکری قریب شروع کئے گئے 2 ہسپتال تکمیل کے آخری مرحلہ میں پہنچ گئے، روات پوٹھوہار ٹاؤن تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال 100 بیڈ اور جوڑیاں چکری روڈ ہسپتال 60 بیڈز پر مشتمل ہے،

دونوں کا مجموعی تخمینہ لاگت 1 ارب 41 کروڑ 15 لاکھ 26 ہزار روپے ہے، دونوں ہسپتالوں کی بلڈ نگر مکمل ہو گئیں، میڈیکل ایکیوپمنٹ خریدنے کی تیاریاں شروع اور حتمی تزئین آرائش بھی اکتوبر میں شروع کی جارہی ہے، جو ڑیاں چکری ہسپتال موٹروے کے قریب ہے، دونوں ہسپتالوں میں اوپی ڈیز ہوں گی، ایمر جنسی وارڈز سمیت ایمر جنسی بھی ہو گی، دونوں میں دو سے تین آپریشن تھیٹر ز بھی رکھے گئے ہیں]

، جی ٹی روڈ اور موٹر وے پر ٹریفک حادثات کے زخمیوں کو فوری دونوں ہسپتالوں میں لاکر ایمر جنسی طبی امداد فراہم کرنے سے ٹریفک حادثات کی اموات میں کمی لائی جاسکے گی، یہاں سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی شہر پہنچانے میں ڈیڑھ سے دو گھنٹے ضائع ہو جاتے تھے

، دونوں ہسپتالوں میں چلڈرن وار ڈاور گائنی وارڈز بھی ہوں گی، رواں سال 31 دسمبر تک ان کا افتتاح کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں