روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جڑواں شہروں میں ناقص و ملاوٹی دودھ کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے 3 ہزار 560 لیٹر پانی ملا ملاوٹی دودھ تلف کردیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پیر کی علی الصبح مری روڈ، کچہری چوک اور روات میں ناکے لگا کر ناقص دودھ کیخلاف کارروائیاں کیں ،
اس موقع پر 30 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود دودھ کو چیک کیا گیا اور 3 ہزار 560 لیٹر پانی ملا ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا جبکہ ناقص دودھ سپلائی کرنے پر 1 لاکھ 50 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ترجمان نے کہاکہ دودھ بردار گاڑیوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے۔ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔