179

روات ،سی سی ڈی پولیس مقابلہ میں ڈاکو ہلاک ،1 فرار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر) تھانہ روات کے علاقہ لڑی ملانہ میں موٹر سائیکل سواروں کی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کے دوران ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہو گیا ہلاک شخص سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ترجمان کے مطابق سی سی ڈی اور پولیس ٹیم نے سنیپ چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل سوار 2 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی

اس دوران 1 فائر کانسٹیبل عبید خالد کو چھاتی پر لگا جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا ہلاک شخص جڑواں شہروں میں ڈکیتی، چوری، راہزنی سمیت متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، ہلاک شخص نے چند دن قبل فاسٹ فوڈ برانچ میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے اپنے ہی ساتھی کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ ہلاک شخص پٹرول پمپوں پر ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں