روات(نوید ملک،نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ روات پولیس کی بڑی کارروائی جی ٹی روڈ پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار،گرفتار گروہ کا تھانہ کوہسار ، سہالہ، مندرہ ،کلر سیداں، گوجر خان کی حدود میں گن پوائنٹ پر وارداتوں کا اعتراف ، گرفتار ملزمان میں اسامہ وحید ،احسن امتیاز،شہریار شفقت،عاطف محمود۔ و دیگر شامل ہیں ڈکیت گروہ کی گرفتاری پر سی پی او راولپنڈی پولیس احسن یونس نے ایس ایچ او روات و دیگر ٹیم کو مبارکباد دی۔ ایس ایچ او تھانہ روات نے پنڈی پوسٹ سے گفتگو میں گرفتار ڈکیت گروپ کے حوالے سے بتایا کہ انھوں نے درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جو اسلام آباد و پنجاب کے تھانوں کی کی گئی ہیں گرفتار ڈکیت گروپ کو شناخت پریڈ کے حصول کے لئے آج کورٹ میں پیش کیا جائے گا ٹھوس شواہد و ثبوتوں کے ساتھ چالان پیش کریں گے تاکہ انھیں سزائیں مل سکیں ، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث چاروں شراب و دیگر خصلتوں کا شکار ہیں خواجہ سراؤں پر ڈکیتی کی رقم نچھاور کرتے رہے ،اورسیز پاکستانیوں سے بھی قومی شاہراہ پر رقم چھینے کا اعتراف کیا ہے ملزمان نے ۔ شناخت پریڈ کے دوران اہم و سنسی خیز انکشافات سامنے آئیں گے ۔
617