795

روات:مزدہ اور ہائی ایس ٹکرا گئے موٹرسائیکل سوار کچلا گیا،1 شخص جاں بحق

روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)روات ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق چھ زخمی ہسپتال منتقل۔تفصیلات کے مطابق روات چیمبر موڑ اکبر ہسپتال کے سامنے ہائی ایس الٹنے کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ پانچ شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ روالپنڈی کی جانب سے آنیوالے ٹرک کی بریک فیل ہونے کے باعث آیا جب ٹرک الٹ کر دوسری سمت سے آنیوالے ہائی ایس اور موٹرسائیکل سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے زخمیوں کو پمز اسلام آباد منتقل کیا گیا جبکہ واقعہ میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا زخمیوں میں سعدیہ نسیم،یاسمین بیگم،محمد یاسین،سمراتب علی،خلیل حسن اور احتشام اقبال شامل ہیں مرنے والے شخص کی شناخت نہ ہو سکی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں