روات ( نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ ہمک کے علاقہ روات تالاب روڈ پر ڈکیتی کی ایک اور واردات ڈکیت ایسکو کے ملازم ملک نزاکت سے دو عدد موبائل فون اور نقدی چھینے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق تھانہ ہمک کے علاقہ روات میں گزشتہ کئی دنوں سے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شدید اضافہ ہوگیا ہے
جبکہ پولیس خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے تھانہ ہمک کے علاقہ روات تالاب روڈ پر ڈکیتی کی ایک اور واردات ڈکیت ایسکو کے ملازم ملک نزاکت سے دو عدد موبائل فون اور نقدی چھینے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے اس سے قبل بھی روات میں ایک واردات کے دوران روات کے شہری سے 10 لاکھ روپیہ چھین لیا گیا تھا مگر پولیس ڈکیتوں کو ٹریس کرنے اور ان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی اہلیان روات نے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے کے باعث اعلی افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور تھانہ ہمک میں تعینات نا اہل افسران اہلکاروں کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کہا ہے