روات(ثقلین قمر،نمائندہ پنڈی پوسٹ)روات بائیس ویلر ٹرک نے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا ،موقع پر جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق روات نیشنل بنک کے سامنے موٹر سائیکل گہرے گڑھے میں جاگرا پیچھے سے آنے والا تیز رفتار ٹرک اوپر سے گزر گیا جس کے باعث دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے وفات پا نے والوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ ادھر عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مین جی ٹی روڈ پر عرصہ دراز سے بنے گڑھوں کا خاتمہ نہ کرنا نیشنل ہائی وے کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کے باعث آئے روز انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے
420