186

روات،مندرہ،گوجرخان ،جاتلی سے 4 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،04ملزمان گرفتار،اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوگوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم جمشیدخضر کو گرفتارکرلیا، ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ایس ایچ اومندرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم دانیال احمد کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور برآمدکیا،ایس ایچ اوجاتلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عامر سہیل کو گرفتار کرلیا،جس کے قبضہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم توصیف یونس کو گرفتا رکرلیا،جس کے قبضہ سے01پستول 30بو رمعہ ایمونیشن برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں