184

روات،سوتیلی بیٹی سے جبری زیادتی کرنیوالے کو عمر قید کا حکم

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) بارہ سالہ سوتیلی بیٹی کے ساتھ جبری زیادتی کرنے والے مجرم باپ کو عدالت نے سزا سنا دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے سوتیلی بیٹی سے جبری زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے سوتیلے باپ خلیل احمد کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

بارہ سالہ طالبہ بیٹی کے ساتھ جبری زیادتی کا مقدمہ اس کی والدہ نازیہ نے درج کرایا تھا، جس پر عدالت نے سزا سنائی، جس کے بعد مجرم سوتیلے باپ چوہدری خلیل ولد چوہدری لعل دین کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔تھانہ روات پولیس نے 15 اپریل 2024ء کو سوتیلی بیٹی کے ساتھ جبری زیادتی کا مقدمہ درج کیا،بعد ازاں میڈیکل بورڈ،فرانزک رپورٹ سے زیادتی کی تصدیق بھی ہوئی تھی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں