346

رنگ روڈ سکینڈل:سا بق کمشنر راولپنڈی گرفتار

راولپنڈی(پنڈی پوسٹ نیوز)راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں بڑی گرفتاری ۔سابق کمشنر راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کیپٹن ( ر ) محمود کو لاہور اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا گیا ،ذرائع ۔یادرہے کہ رنگ روڈ سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد اس وقت کے کمشنر کیپٹن ر محمود کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود راولپنڈی رنگ روڈ کیس کی تحقیقات کرنے والی انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش بھی ہوئے تھے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی گئی تھی، انکوائری ٹیم میں قانونی، تکنیکی اور معاشی ماہرین پر شامل ہیں۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان پہلے ہی راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ اسکینڈل کی مکمل تحقیقات کا حکم دے چکے ہیں۔ادھر ذرائع سے یہ معلوم ہوا ہے کہ سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ وسیم تابش کو بھی اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا ہے وسیم تابش کو رنگ روڈ کے لیے لینڈ ایکوزیشن کا چیئرمین بنایا گیا تھا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں