245

راولپنڈی کے تمام تھانو ں میں سرکاری میس نظام شروع

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) راولپنڈی کے تمام تھانوں میں سرکاری میس کا نظام آج سے شروع، 26ملازمین اور افسران دفاتر سے لیکر تھانوں میں تعینات کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانوں میں پولیس اہلکاروں کو معیاری اور اچھے طعام کی فراہمی کیلئے سٹی پولیس آفیسر احسن یونس کی جانب سے میس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کیلئے درجہ چہارم کے جو 26ملازمین دفاتر اور پولیس افسران کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود تھے کو تھانوں میں تعینات کردیا گیا جو آج سے اپنی نئی جائے تعیناتی پر رپورٹ کر ینگے اور تھانوں میں میس کے نظام کو شروع کرینگے ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں