راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)رواں سال کے پہلے دس ماہ کے دوران راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 1786 مقدمات درج کرکے 1804 منشیات سپلائرز کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی گئیں، جن میں ایک ٹن 288 کلو گرام سے زائد چرس، ساڑھے 6 کلو سے زائد ہیروئن، ساڑھے 17 کلو سے زائد آئس اور 10 ہزار 744 لیٹر شراب شامل ہے۔ راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ معاشرے سے منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں اور شہریوں کو پرامن و محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔