228

راولپنڈی میں چھ نئے روٹس پر جلد نئی بسیں چلائی جائیں گی،وزیرٹرانسپورٹ

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) صوبائی وزیرٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا ہے راولپنڈی میں جلد 6نئے روٹوں پر ٹرانسپورٹ سسٹم کا آغاز کیا جارہا ہے جس سے یومیہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد مسافر مستفید ہوں گے پنجاب حکومت کی100روزہ کارکردگی جلد عوام کے سامنے رکھی جائے گی تاکہ عوام موجودہ حکومت اور تحریک انصاف کی حکومت کے ابتدائی100دنوں کا موازنہ کر سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ اجلاس میں کیا

جس میں راولپندی کے اراکین اسمبلی کے علاوہ انتظامی افسران نے بھی شرکت کی بلال اکبر خان نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ٹرانسپورٹ پلان پر راولپنڈی کا دورہ کیا میٹروبس پر8/9 سال سے پچھلی حکومت نے ایک روپے تک لگانا گوارا نہیں کیا جون سے میٹرو بس کا ٹریک شروع ہوگا دسمبر تک مکمل ہوگا ن لیگ کے خلاف میٹروبس بنانے پر پروپیگنڈا کیا گیا لاکھوں کی تعداد میں شہری میٹرو بس میں سفر کرتے ہیں میٹروبس نہ ہونے سے سڑکوں کے حالات مزید خراب ہوتے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں 6 نئے روٹ پر78 بسوں کا آغاز کیا جارہا ہے

جس سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد مسافر استفادہ کریں گے سٹیک ہولڈرزاراکین اسمبلی سے مشاورت پر کامیاب میٹنگ ہوئی وزیر اعلیٰ پنجاب کو100 دن مکمل ہوگئے 100 دنوں میں وزیر اعلی نے ہیلتھ کئیر سسٹم میں 32 نئے فیڈ ہسپتال شامل کئے جن میں ڈیلیوری ڈسپنسری فارمیسی بھی موجود ہیں بڑے شہروں کے لئے200 کلینک اون وہیل بنائے جارہے ہیں 30سے35ہزار لوگ پنجاب میں مفت علاج کرا رہے ہیں کسانوں کے لئے کسان پیکج لارہے ہیں جس سے30لاکھ سالانہ کا استفادہ حاصل ہوگااور کسان بغیر سود کے کھاداور بیج خرید سگے گا

انہوں نے کہا کہ گندم نہ خریدنے پر واویلا کیا گیاہماری حکومت نے فیصلہ کیا ہر ضلع میں میگا سینیٹر بنے گا پولیسنگ میں 100 دن میں پولیس کی تبدیلی ایک اہم فیصلہ ہے خواتین کو ہراساں کرنے کی شکایات کے خلاف میں اقدامات کر رہے ہیں 20 ہزار طلبا کو بغیر سودموٹر سائیکل دیں گئے2 سال کی قسطوں میں ای بائیک میں کامیابی یہ کی خواتین نے7500 کی تعداد میں اپلائی کیا تمام خواتین جنہوں نے اپلائی کیا ان کو ای بائیک ملے گی انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب کا ہر ادارہ ڈیجیٹل ہو چکا ہے بٹن دبانے پر فائلیں افسران تک پہنچتی ہیں

عوام کو سہولیات دینا ہماری اولین ترجیح ہے ”مریم کی دستک“پراجیکٹ سرٹیفکیٹ گاڑیوں کے فائن گھروں کی دستک تک آگئے 900 فیس مقرر کی گئی جس میں 100روپے ٹوکن کی صورت میں حکومت پنجاب رکھے گئی 10 ہزار لوگ اس سسٹم میں آچکے ہیں 1 لاکھ کی فورس بنائی جائیگی ن لیگ نے ہمیشہ عوام کا سوچا ہم توڑ پھوڑ کی سیاست نہیں کرتے 100 دنوں کے کام کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا جائے گامخالفین کے الیکشن چوری کرنے کے دعوے پرانہیں کوئی بھی تحریک انصاف کا سپورٹر ہمارے ساتھ بیٹھے کارکردگی گنوائے ہمارے 100دن کا دعویٰ تحریک انصاف کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے

خیبر پختونخوا کاوزیر اعلیٰ فلمیں دیکھ کر بیان بازی کرتے ہیں گورنر آئینی عہدہ ہے وزیر اعلیٰ ایک دن نہ ملنے کا نعرہ لگاتے اگلے دن ملاقات کے لئے پہنچتے کے پی کے پاکستان کا حصہ ہے جس کو ملک سے مسئلہ ہے وہ ملک چھوڑ کر جاسکتے ہیں ملک میں 100روپے کا ڈالر 90 روپے کا کھانے کا تیل ملتا تھا تحریک انصاف حکومت نے ملک میں مہنگائی بڑھائی ہمارا وعدہ ہے

جولائی میں روز مرہ اشیا کی قیمتوں میں کمی آئے گئی پٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی آئے گی2022 میں آئی ایم ایف کا معاہدہ توڑا گیا جس کی سزا عوام نے کاٹی آئی ایم ایف کو اعتماد میں لے کر بجلی گیس کے بل بھی نیچے لائیں اپنے کئے وعدے پورے کئے جائیں گئے 200 ارب کی نئی ڈویلپمنٹ شروع کی جارہی ہے میٹرو بس کو لاہور میں جلایا گیا عوام کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے پنجاب کی تاریخ میں شہباز شریف کے بعد مریم نواز نے سپیڈ کے ریکارڈ توڑ دیئے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں