146

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کارکنان پر درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان کیخلاف درج نئے مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں جس کے تحت تحریک انصاف کارکنان کیخلاف راولپنڈی ریجن میں مجموعی طور پر 29 مقدمات درج کئے گئے

جن میں تھانہ حضرو میں 4، حسن ابدال میں 7، تھانہ دھمیال میں 1، تھانہ واہ کینٹ اور تھانہ صادق آباد میں 2/2، تھانہ نیو ٹاؤن میں 1، تھانہ ٹیکسلا اور فتح جھنگ میں 2/2 جبکہ تھانہ ائیرپورٹ میں 1 مقدمہ درج کیا گیا ان مقدمات میں دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں

تحریک انصاف کے پرتشدد احتجاج میں شر پسندوں کیخلاف یہ مقدمات 24 سے 27 نومبر کے درمیان درج کئے گئے جن میں تحریک انصاف کے سابق چیئرمین، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، بہن علیمہ خان، سابق صدر عارف علوی،

اسد قیصر اور حماد اظہر سمیت دیگر نامزد ہیں ان مقدمات میں ملزمان پر توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ، ہنگامہ آرائی،پولیس اہلکاروں پر حملوں، اور راستے بند کرنے سمیت دیگر الزامات ہیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں