راولپنڈ ی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے راولپنڈی ڈویژن کیلئے پنجاب آب پاک اتھارٹی کے 116منصوبوں کا سنگ بنیا د رکھ دیا’منصوبوں پر 270ملین روپے سے زائد کی لاگت آئے گی جبکہ پنجاب آب اتھارٹی پیٹرن انچیف اور گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت صوبہ بھر کے سیوریج کا نظام بھی پنجاب آب پاک اتھارٹی کے حوالے کر دے ہم اس کو ٹھیک کر نے کیلئے تیار ہیں ‘آب پاک کے منصوبوں میں کسی کو ایک روپے کی کمیشن لینے اور دینے نہیں دیں گے ‘اپوزیشن جماعتوں کے حلقوں میں بھی فلٹر یشن پلانٹس لگائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز گور نر اینکسی میں پنجاب آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں کا سنگ بنیادرکھنے کی تقریب منعقد کی گئی اس موقعہ پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور ‘صوبائی وزراء راجہ بشارت ‘ راجہ راشد حفیظ ‘ایم این اے صداقت عباسی ‘چیئر مین پنجاب آب پاک اتھارٹی ڈاکٹر شکیل احمد اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک پنجاب آب پارٹی اتھارٹی کے 1500سے زائد منصوبے مکمل ہوجائیں گے جن کے ذریعے پنجاب کے 7ملین سے زائد افراد کو روزانہ پینے کا صاف پانی میسر آئے گا مگر اسی عرصہ کے دوران ہم مختلف فلاحی تنظیموں کیساتھ ملکر بھی تقر یبا اتنے ملین لوگوں کو ہی پینے کا صاف پانی فراہم کر یں گے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ انشاء اللہ پنجاب آب پاک اتھارٹی ایک ایسا منصوبہ ہوگا جو مستقبل بھی نہ صرف کامیابی سے آگے بڑ ھتا رہے گا بلکہ اس کے ذریعے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا اور میں یقین دلاتا ہوں کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے ایک ایک روپے کا مکمل تحفظ کیا جائے گا اور تمام فنڈز 100فیصد شفاف طر یقے سے خرچ ہوں گے کسی کوپنجاب آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں میں کر پشن کر نے کی اجازت نہیں دی جائے گی گور نر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی پنجاب آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں کو سراہا ہے انشاء اللہ ہم عوام سے کیے جانیوالے وعدے کے مطابق عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر ینگے اور اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی کے حلقوں میں بھی پنجاب آب پاک اتھارٹی بغیر کسی سیاسی تفر یق کے فلٹر یشن پلانٹس لگائے گی ہم حکومت سے کہنا چاہتے ہیں وہ پنجاب کے سیوریج کا نظام بھی پنجاب آب پاک اتھارٹی کے حوالے کر دے ہم اس کو بھی ٹھیک کر دیں گے۔ ایم این اے صداقت عباسی نے کہا کہ ہم گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور انکی پنجاب آب پاک اتھارٹی کی ٹیم کا شکر یہ اداکرتے ہیں جنہوں نے روالپنڈی ڈویژن کے عوام کو پینے کے صاف پانی کا یہ تحفہ دیا ہے۔
231