واہ کینٹ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)واہ کینٹ کے علاقے اور تھانہ صدر کی حدود میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی جس میں ایک مسلح لڑکی دکاندار کو لوٹ کر اپنے ساتھی کے ساتھ فرار ہو گئی۔پولیس کے مطابق مسلح لڑکی ایک لڑکے کے ساتھ خریداری کے بہانے دکان میں داخل ہوئی اور پستول دکھا کر دکان دار کو لوٹ لیا۔ لڑکی نے دکان دار سے موبائل فون، بسکٹ، دودھ، 7 ہزار روپے نقد لوٹ لیے اور ساتھی ڈاکو کے ساتھ موٹرسائیکل پر فرار ہو گئی۔ڈکیتی کا واقعہ واہ ماڈل ٹاؤن میں پیش آیا۔ تھانہ صدر واہ کینٹ پولیس نے ڈکیتی کے واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
84