راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس راولپنڈی نے عید الاضحی کے پیش نظر کانگو وائرس کا الرٹ جاری کر دیا۔ ڈا ئریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر احسان نے اس سلسلے میں تمام ضلعی افسران کوکانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی یے۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کا جانور خریدنے سے پہلے اچھی طرح چیک کرلیں کہ اس کے جسم پر چیچڑیاں نہ ہوں۔ کانگو بخار سے بچاؤ کے لیے خفاظتی تدابیر لازمی اپنائیں،تیز بخار،سر درد،کمر درد اور پٹھوں میں درد کانگو بخار کی علامات ہیں۔ علامات ظاہر ہونے کی صورت میں قریبی مرکز صحت یا سرکاری ہسپتال سے فورا رجوع کریں۔ پالتو جانوروں اور مویشیوں کو چیچڑوں سے محفوظ رکھنے کے لیے محکمہ لائیو سٹاک کے مشورے سے کرم کش ادویات کا استعمال کریں۔ جسم کے ننگے حصوں پر مچھر/چیچڑ بھگاؤ لوشن لگائیں۔ کرونا SOP پر سختی سے عمل کریں۔ ویکسین لگوائیں، ماسک پہنے، سماجی فاصلہ رکھیں۔ منڈی سے گھر واپسی پر فورا نہا کر کپڑے تبدیل کریں۔
231