157

راولپنڈی :سات تحصیلوں کے مابین آزادی کپ کا انعقاد

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ )محکمہ سکول ایجوکیشن راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے اشتراک سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کی روشنی میں آزادی کپ

ہاکی لیگ شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہو گیا۔ ہاکی ٹورنامنٹ میں سات تحصیلوں سے 7 طلبا ء اور 7 طالبات کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ہاکی لیگ کا فائنل 31 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

جیتنے والی طلبا اور طالبات کی ٹیمیں ڈویژن کی سطح پر مقابلوں میں حصہ لیں گی اور ڈویژن کی سطح پر ہاکی لیگ جیتنے والی ٹیمیں صوبہ کی سطح پر نمائندگی کریں گی۔ افتتاحی تقریب میں ایم این اے حنیف عباسی نے بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی

۔ افتتاحی تقریب میں اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر زنیرہ آفتاب، سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی محمد یسین، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد شمس اور دیگر نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز طلبہ و طالبات میں کھیلوں کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں

۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق نوجوان نسل ہاکی کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام ضرور حاصل کرے گی۔ نوجوان نسل خصوصاً سکول سطح پر کھیلوں کا انعقاد اور طلبہ و طالبات کی مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرنا بہت اہم ہے۔یہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی محمد یسین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق قومی کھیل ہاکی کو فروغ دینے کے لیے ضلع کی سطح پر ہاکی لیگ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ہاکی لیگ کے انعقاد سے مثبت تفریح میسر ہو گی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں