84

راولپنڈی ،ساگری اور بسالی قانون گوئیوں پر مشتمل نئی تحصیلوں کی سمری تیار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) باخبر ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں دو نئی تحصیلوں کے قیام کیلئے 14قانون گو ئیو ں، 119پٹوار سرکل اور 362 ریونیو اسٹیٹس کو تقسیم کرنے کی سمری تیار کرلی گئی ہے

۔ ذرائع کے مطابق15اپریل 2022کو راولپنڈی تحصیل کو تقسیم کرکے تین نئی تحصیلیں (سٹی،کینٹ، صدر)بنائی گئی تھیں اور اب صرف تقریبا اڑھائی سال بعد ہی مزید دو نئی تحصیلیں بنانے کی ضرورت پڑ گئی ہے

مگرعوام کو سروس ڈیلیوری پہلے ہی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔نئی سمری کے مطابق صدر تحصیل میں چار سیہال، چکری، ادھوال اور چک بیلی خان کی قانون گوئیاں رکھی گئی ہیں

۔سٹی تحصیل میں دو سٹی اور کھنہ کاک ،کینٹ تحصیل میں دو سہام اور دھمیال کی قانون گوئیاں رکھی گئی ہیں۔

تجویز شدہ نئی تحصیل پنڈی ون میں تین چکلالہ،مغل اور ساگری جبکہ تجویز شدہ دوسری تحصیل پنڈی ٹو میں اڈیالہ،بسالی اور بندہ کی قانون گوئیاں رکھی گئی ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں