(پنڈی پوسٹ نیوز)تھانہ چکلالہ پولیس کی کارروائی،اپنے داماد کو قتل اور بیٹی کو زخمی کرنے والا اشتہاری گرفتار،اشتہاری نے پسند کی شادی کے رنج پر داماد کو قتل کیا جبکہ بیٹی کو زخمی کیا تھا،اشتہاری ستمبر 2015 سے پولیس کو مطلوب تھا،چکلالہ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا،اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی