راولپنڈی (نیٹ نیوز)راولپنڈی ميں کرونا کا ڈيلٹا ويرينٹ پھيلنے لگا جس کے باعث شہر کے 16 علاقوں ميں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگاديا گيا۔اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن پیر 12 جولائی سے جمعرات 22 جولائی تک نافذ رہے گا۔راولپنڈی کے 16 علاقے جن میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے ان میں واقع گھروں کے باہر پولیس تعینات کی جارہی ہے جن میں ڈیلٹا ويرينٹ کے مریضوں کی موجودگی پائی گئی ہے۔اب تک اسمارٹ لاک ڈاؤن والے 11 علاقوں میں کرونا وائرس کا ڈیلٹا ويرينٹ پایا گیا ہے۔قبل ازیں ضلعی انتظامیہ کےمطابق اسلام آباد میں 4 روز میں کرونا کیسز کی شرح ایک فیصد سے بڑھ کر 5 فیصد تک پہنچ گئی جس کے باعث کیپٹل سٹی کے مختلف علاقوں کی 5 گلیوں کو پیر صبح 9 بجے سیل کردیا گیا۔ ان گلیوں میں قرطبہ ٹاؤن کھنہ کی گلی نمبر13، جی اليون 2 کی گلی نمبر 18، ایف سکس تھری گلی نمبر 19، جی 7 ٹو گلی نمبر 24 اور سواں گارڈن ایچ بلاک گلی نمبر 29 شامل ہیں۔ جبکہ پرائیویٹ اکیڈمی پی ڈبلیو ڈی اور ماڈل اسکول ایف 8 تھری کو بھی سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا
328