309

راولپنڈی‘انجمن پٹواریاں کی نائب تحصیلدار پر حملے کی شدید مذمت

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)انجمن پٹواریاں ضلع راولپنڈی کامذمتی اجلاس تحصیلدار مری راجہ طاہر عزیز کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ضلع راولپنڈی کے تمام تحصیلداروں، گرداور، پٹواریوں اور ریونیو کے عملے نے بھرپور شرکت کی اجلاس میں گزشتہ دن راولپنڈی کچہری میں نائب تحصیلدار ملک جاوید پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرنے اور ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن راولپنڈی تحصیل آفس میں تحصیلدار مری راجہ طاہر عزیز کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیل صدر چوہدری طاہر وارئچ، جنرل سیکرٹری ملک جاوید اعوان، ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب چوہدری تنویر، محمد شبیر بھٹی صدر ضلع راولپنڈی، چوہدری خضر محمود جنرل سیکرٹری واہ سمیت تحصیلدار سی ڈی اے مرزا سعید اختر نے شرکت کی اس موقع پر راولپنڈی تحصیل آفس میں احتجاجی کیمپ لگایا گیا جس میں راولپنڈی کچہری واقعہ میں نائب تحصیلدار ملک جاوید پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملوث عناصر کے خلاف مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعات شامل کر کے گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پولیس اور ضلعی انتظامیہ سرکاری افسران کے ساتھ پرائیویٹ افراد کی غنڈہ گردی کرنے اور پبلک مقام پر شدید زدکوب کرنے سمیت تشدد کا نشانہ بنانے والے عناصرکو سخت سے سخت سزا دی جائے اگر ہمارے تحفظات کو دور نہ کیا گیا تو تحصیل، ضلع، ڈویثرن، پنجاب اور پھر پاکستان لیول پر ہڑتال کا اعلان کر دیں گے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں