کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ) کہوٹہ پنجاڑ کے جنگلات میں لگی آگ دو موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔آگ لگنے کی اطلاع کے تین گھنٹے تک محکمہ جنگلات کے افسران موقع پہ نہ پہنچ سکے ۔
شدید آگ کے باعث دو افراد موٹر سائیکل سمیت بری طرح جل گئے زخمیوں کی شناخت حاشر عمر 18 سال اور اور حیدر عمر 14 سال ہوئی ہے دونوں زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ منتقل کردیا گیا. آگ کی شدت اور پھیلنے کی رفتار بہت زیادہ ہے