57

راولپنڈی،ماہ صیام میں 1700اہلکار سیکیورٹی فرائض سرا نجام دینگے

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) رمضان المبارک کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے موثر سیکورٹی انتظامات، 1700 سے زائد افسران و ملازمان سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، پولیس کے ساتھ ساڑھے6ہزارسے زائدسول رضاکار بھی مساجد اور امام بارگاہوں پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے،ایلیٹ فورس اور تھانوں کی موبائل گاڑیاں گشت ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گی،امن کمیٹی و علماء کرام کے ساتھ میٹنگز میں سول رضا کاروں کی فراہمی کے ساتھ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، مساجد، امام بارگاہوں میں عبادات کے لیے آنے والے افراد سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے،رمضان المبارک میں 24/7فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، رمضان المبارک میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں