466

راولپنڈی،قتل کے مجرم کو سزائے موت کا حکم

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالت نے قتل،اقدام قتل اورضرر کے مقدمہ میں مجرمان کومجموعی طور پر سزائے موت،33سال قید،02لاکھ روپے جرمانہ،05لاکھ روپے ہرجانہ،06لاکھ 85ہزار 312روپے ارش اور02لاکھ 75ہزار روپے دامان کی سزائیں سنادیں۔تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج ا فضل مجوکہ نے قتل کے جرم میں مجرم اکرام رؤف عرف اکراما کو سز ائے موت معہ 05لاکھ روپے ہرجانہ کی سز ا سنا دی،مجرم مشتاق خان عرف عارف کو اقدام قتل کے جرم میں 10سال قید معہ 01لاکھ روپے جرمانہ اورضرر کے جرم میں 02سال قید معہ 01لاکھ 50ہزار ررپے دامان کی سزا سنائی،مجرم شیر محمد عرف شیر وکو اقدام قتل کے جرم میں 10سال قید معہ 01لاکھ روپے جرمانہ،ضرر کے جرم میں 11سال قید،06لاکھ 85ہزار 312روپے اور75ہزار روپے دامان کی سزا سنائی،جبکہ امیر نواز عرف نواز بلا کو ضرر کے جرم 50ہزار روپے دامان کی سزا سنائی گئی،مجرما ن کو زیر تعمیر مکان کے پاس منشیات فروخت کرنے سے منع کیا جس پر مجرمان نے خنجر کے وار کرکے ارشد محمود کو قتل جبکہ طاہر محمود اورشاہد محمود کو زخمی کردیاتھا،مجرمان کے خلا ف مقدمہ مقتول کے بھائی راشد محمود کی مدعیت میں مارچ 2019تھانہ رتہ امرال میں درج کیاگیاتھا،راولپنڈی پولیس نے مجرمان کو گرفتارکر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اورمقدمات کی موثر پیروی کی، جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمان کو قرارواقعی سزائیں سنائی،سی پی اومحمد احسن یونس نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں ملنے پر انوسٹی گیشن ولیگل ٹیم کو شاباش دی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں