132

راجہ سبیل اور راجہ شاہنواز کا جٹی ڈھیر ی آمد پر پرجوش استقبال

چکسواری(نمائندہ پنڈی پوسٹ ) مسلم لیگ(ن) پیٹربروبرطانیہ کے سینئرنائب صدرراجہ سبیل احمداورمسلم لیگ(ن) برطانیہ کے رہنماراجہ شاہنوازحنیف کافقیدالمثال استقبال کیاگیا۔راجہ سبیل احمداورراجہ شاہنوازحنیف

برطانیہ سے گزشتہ روزمیرپورپہنچے۔راجہ سبیل احمداورراجہ شاہنوازحنیف پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی رہنماممبران قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب اورسیمہ جیلانی کے ہمراہ خالق آبادپہنچے تومسلم لیگ(ن) آزادکشمیرکے مرکزی رہنماسہیل سرفرازایڈووکیٹ،راجہ محمدریاض ،حاجی یونس ،راجہ عبدالرؤف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کے کارکنان نے پرتپاک استقبال کیا۔پھولوں کے ہارپہنائے گئے ۔جگہ جگہ خیرمقدمی بینرزلگائے گئے ۔مسلم لیگ(ن) پیٹربروبرطانیہ کے سینئرنائب صدرراجہ سبیل احمداورمسلم لیگ(ن) برطانیہ کے رہنماراجہ شاہنوازحنیف کوگاڑیوں موٹرسائیکلوں کے بڑے جلوس میں جٹی ڈھیری لایاگیا۔جٹی ڈھیری آمدپرمسلم لیگ(ن) پیٹربروبرطانیہ کے سینئرنائب صدرراجہ سبیل احمداورمسلم لیگ(ن) برطانیہ کے رہنماراجہ شاہنوازحنیف کاشانداراسقبال کیاگیا۔

چکسواری مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے طاہرہ اورنگزیب
چکسواری(چوہدی واجدعلی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی رہنماممبران قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب اورسیمہ جیلانی نے کہاکہ حلقہ نمبر۲اسلام گڑھ چکسواری محسن پاکستان میاں نوازشریف کے چاہنے والوں کاگڑھ ہے ۔آمدہ انتخابات میں حلقہ چکسواری سے مسلم لیگ(ن) کاامیدواربھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا۔کارکنان اپنی صفوں میں اتحادقائم رکھیں۔مسلم لیگ(ن) آزادکشمیرکامستقبل تابناک ہے ۔وہ وقت دورنہیں جب آزادکشمیرمیں مسلم لیگ(ن)کی حکومت قائم ہوگی ۔بلوچ ضمنی الیکشن شفاف اورمنصفانہ ہوئے ۔بلوچ الیکشن کے نتائج نے ثابت کردیاکہ کشمیری عوام مسلم لیگ(ن) کے ساتھ ہیں ۔دھاندلی کابے بنیادواویلاکیاجارہاہے ۔میاں نوازشریف وزیراعظم پاکستان نے پاکستان کوبحرانوں سے نکال کرترقی کی شاہراہ پرگامزن کردیا۔ میاں نوازشریف وزیراعظم پاکستان عوام سے کیے وعدے پورے کررہے ہیں ۔راجہ سبیل احمداورراجہ شاہنوازحنیف مسلم لیگ(ن) کاقیمتی اثاثہ ہیں ۔برطانیہ میں مسلم لیگ(ن) کومضبوط فعال بنانے میں ر اجہ سبیل احمداورراجہ شاہنوازحنیف بھرپورکرداراداکررہے ہیں ۔شانداراستقبال پر حلقہ نمبر۲اسلام گڑھ چکسواری کے عوام کے شکرگزارہیں ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے جٹی ڈھیری اسلام گڑھ میں مسلم لیگ(ن) پیٹربروبرطانیہ کے سینئرنائب صدرراجہ سبیل احمداورمسلم لیگ(ن) برطانیہ کے رہنماراجہ شاہنوازحنیف کے اعزازمیں منعقدہ استقبالیہ تقریب جوجلسہ عام کی شکل اختیارکرگئی سے بحیثیت مہماناں خصوصی خطاب کرتے کیا۔تقریب کی صدارت چودھری طالب حسین صدرمسلم لیگ(ن) حلقہ نمبر۲چکسواری نے کی ۔تقریب سے چودھری طالب حسین سابق امیدواراسمبلی محمدنذیرانقلابی ،مسلم لیگ(ن) آزادکشمیرکے مرکزی رہنماسہیل سرفرازایڈووکیٹ ، مسلم لیگ(ن) آزادکشمیرکے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عظیم بخش چودھری ،کرنل (ر) محمدمعروف ،سابق امیدواراسمبلی راجہ وسیم خالد ،راجہ محمدبوستان ،راجہ محمدریاض ،محمدیوسف بندوروی ،کامران حبیب ،خان امجد،راجہ گلویز،سنٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع میرپورکے جنرل سیکرٹری عمران بلال اوردیگرنے خطاب کیا مسلم لیگ(ن) پیٹربروبرطانیہ کے سینئرنائب صدرراجہ سبیل احمدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ نمبر۲چکسواری اسلام گڑھ کے عوام نے جس محبت کااظہارکیااسکوزندگی بھرفراموش نہیں کرسکتا۔کیپٹن (ر) محمدسرفرازخان میرے قائدتھے اورقائدہیں ۔ہم فلسفہ سرفرازیت کے پیروکارہیں ۔کیپٹن (ر) محمدسرفرازخان کامشن جاری رکھیں گے ۔کیپٹن (ر) محمدسرفرازخان کے سیاسی جانشین سہیل سرفرازکے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ۔مسلم لیگ(ن) برطانیہ کے رہنماراجہ شاہنوازحنیف نے کہاکہ ہم حلقہ نمبر۲اسلام گڑھ چکسواری کے عوام کے شکرگزارہیں جنھوں نے ہماراپرتپاک استقبال کیا۔سابق امیدواراسمبلی محمدنذیرانقلابی نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) حلقہ نمبر۲چکسواری متحدمنظم ہے ۔جماعت میں کوئی اختلاف نہیں ۔کیپٹن (ر) محمدسرفرازخان کے سیاسی جانشین سہیل سرفرازنے کہاکہ راجہ سبیل احمداورراجہ شاہنوازحنیف کی مسلم لیگ(ن) کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ۔نظامت کے فرائض مسلم لیگ(ن) حلقہ چکسواری کے جنرل سیکرٹری عظیم رحمت نے سرانجام دئیے ۔استقبالیہ تقریب میں حلقہ بھرسے مسلم لیگ(ن) کے کارکنان نے شرکت کی ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں