41

ذہانت کا ذخیرہ

اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو ذہانت کا ایک خزانہ عطا کیا ہے۔ جب انسان کو اپنے اس خزانے کی پہچان ہوتی ہے اور وہ اسے نظم و ضبط کے ساتھ استعمال کرتا ہے تو یہ انسان کو بڑے مفید کام کرنے اور دوسرے انسانوں کی بہتری کے کام کرنے کے قابل بناتا ہے ذہانت کو جب بھی اظہار کرنے اور ایکٹ کرنے کا موقع ملتا ہے تو یہ کامیابی کے راستے کھولنے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ جب ذہانت کو انسانیت سے محبت کے جذبے کے تحت اپنے کردار اور اپنی شخصیت کا حصہ بنا لیا جائے تو انسان اشرف المخلو قا ت کے درجے پر پہنچ جاتا ہے ہر انسان میں ذہانت کا لیول مختلف ہوتا ہے مگر ہر انسان کو اللّٰہ رب العالمین نے کسی نا کسی خوبی اور ہنر سے نوازا ہوتا ہے۔ وہ تمام لوگ کامیاب ہو جاتے ہیں جو اپنے اس ہنر کو پہچان لیتے ہیں اور بامقصد زندگی گزارتے ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں