154

د ھان گلی پل پر یوم یک جہتی کشمیرکے موقع پر ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی

پرویز اقبال وکی{jcomments on}
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘ دھان گلی کلرسیداں
دھان گلی کے مقام یوم یک جہتی کشمیرکے حوالے سے ہاتھوں کی زنجیربنائی گئی ،جس میں اسسٹنٹ کمشنرکلرسیداں رب نوازمنہاس و اسسٹٹ کمشنرڈڈیال چودھری محمدایوب سمیت تحصیل دارکلر سیداں مرزا منصور ،جنرل سیکرٹری پاکستان

مسلم لیگ ن تحصیل کلر سیداں راجہ گلستان خان، جنرل کونسلر منیاندہ حاجی راجہ محمد قدیر اور دیگرنے شرکت کی اس موقع پر سرصوبہ شاہ اور آزاد کشمیر کے سکولوں کے طالب علموں ‘ سول سوسائٹی نے ایک ریلی کا انعقاد کیا ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر شیداء کشمیر کی قربانیوں کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرنے کے نعرے درج تھے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں