466

دینی مدرسے لاپتہ ہونیوالے طالبعلم کا ڈراپ سین

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ) دینی مدرسے سے لاپتہ ہونے والے 14 سالہ طالب علم کا ڈراپ سین،مدرسے سے بھاگ کرلاہور جا رہا ہوں راستے میں کسی ہمسفر سے فون لے کر گاؤں میں اپنے دوست کو اطلاع کر دی کہ میں اپنے چچا کے پاس لاہور جا رہاہوں لہذا میری والدہ کا اطلاع کر دیں۔والدمحمد شیراز سکنہ سموٹ نے تھانہ کلر سیداں میں درخواست میں تحریر کیا تھا کہ اس کا 14 سالہ بیٹا محمد عبید کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں قائم دینی مدرسے میں گزشتہ دو برس سے دینی تعلیم حاصل کر رہا تھا کہ گزشتہ روز دن ساڑھے تین بجے کے قریب مدرسے سے غائب ہو گیا جس پر پولیس نے دینی مدرسے کے تمام ذمہ دران کو تھانے طلب کر کے ان کی گوشمالی کی اور وارننگ دی کہ اگر وہ مدرسہ کو دینی قواہد و ضوابط کے تحت نہیں چلا سکتے تو اسے بند کر دیں، آئندہ شکایت ملی تو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔بیٹے کی خیریت کی اطلاع موصول ہونے پر گھر والوں کی جان میں جان آئی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں