335

دولتالہ،ڈاکو کریانہ سٹور سے 3 لاکھ لوٹ کر فرار

عید قربان کے نزدیک دولتالہ میں مسلح ڈکیتی کی بڑی واردات ، ڈاکو 3 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ، سی سی ٹی وی فوٹیج جاری نواحی قصبہ دولتالہ میں سرشام بازار کے عین وسط میں 4 مسلح نقاب پوش ڈاکووں نے فاروق کریانہ سٹور پر ڈکیتی کی واردات کی ، مسلح ڈاکو واردات کے دوران تین لاکھ روپے لے کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج نیوز اپڈیٹس نے حاصل کر لی ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو موٹرسائیکلوں پہ سوار چار مسلح ملزمان اچانک دکان میں داخل ہوئے اور دکان میں موجود افراد کو اسلحہ کی نوک پہ یرغمال بنا لیا ، ایک ڈاکو نے کیش کاونٹر سے رقم نکالی اور مالک کو تھپڑ بھی مارے ، پولیس تھانہ جاتلی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی ، مقدمہ درج کر لیا گیا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں