راولپنڈی (نمائندہ خصوصی شہباز رشید) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری برائے دفاع راجہ اسامہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ پاکستان گزشتہ تیس برسوں سے اندرونی و بیرونی سازشوں کا سامنا کرتے ہوئے حالتِ جنگ میں ہے،
اس لیے دشمن کسی غلط فہمی میں مبتلا نہ ہو۔ ہم امن کے خواہاں ضرور ہیں، لیکن اگر کسی نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ممتاز لیگی رہنما و سابق وائس چیئرمین راجہ طلال خلیل کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پر منعقدہ پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی و استحکام کے لیے ہماری افواج کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، اور پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا کہ پوٹھوہار خطہ بہادری، قربانی اور حب الوطنی کی علامت ہے۔ ہر گاؤں میں وطن پر قربان ہونے والے سپوتوں کی مٹی اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ یہاں کے لوگ ہمہ وقت دفاع وطن کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج صرف ایک ادارہ نہیں بلکہ ایک قومی اثاثہ ہے، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ دشمن کی کسی بھی سازش یا جارحیت کی صورت میں عوام اور افواج یکجا ہو کر وطن کا دفاع کریں گے۔اس موقع پر تقریب کے میزبان ممتاز لیگی راہنما راجہ طلال خلیل نے اپنے خطاب میں ملکی سالمیت اور حرمت کی پاسبانی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے اور افوج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عندیہ دیا اور حاظرین سے استدعا کی کہ اپنے سپہ سالار اور پاکستان آرمی کا ساتھ دیں ۔
ورکرز کنونشن میں سابق رکن بلدیہ کلرسیداں و سینئر صحافی عابد حسین زاھدی۔ اراکین بلدیہ شیخ حسن فیاض سرائیکی ۔شیخ حسن ریاض ۔ملک زبیر ۔جنید بھٹی ۔چوہدری اخلاق۔سابق وائس چیئرمین چوہدری زین العابدین ۔سابق چیئرمین راجہ ندیم احمد۔امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ سابق چیئرمین ہوتھلہ راجہ عامر مظہر۔سابق وائس چیئرمیں دکھالی عبدالحمید مغل۔ راجہ شوکت چیئرمیں۔ ظفر مغل ۔شیخ عظیم اکرم ۔چوہدری اسد عزیز۔سماجی و سیاسی شخصیت محمد شبیر خان ۔معاون خصوصی سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ ساجد الرحمان ۔راجہ جاوید اشرف ۔لیگی راہنما چوہدری ابرار حسین ۔چوہدری نعیم بنارس ۔راجہ نعمان ظہیر ۔چوہدری یاسر ولایت ۔راجہ توقیر عباس جنجوعہ ۔راجہ مناظر جنجوعہ ۔پنڈی پوسٹ کے چیف ایڈیٹر عبدالخطیب چوہدری۔سابق کونسلر و امیدوار برائے چیئرمین یوسی مٹور راجہ عرفان سرور ۔ٹیچر یونین کے راہنما ارشد بھٹی ۔سیاسی و سماجی شخصیت سائیں امجد سمیت بڑی تعداد میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان، مقامی قیادت، معززین علاقہ اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے افواجِ پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے پرجوش نعرے لگائے اور ملک کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔