راولپنڈی(اویس الحق سے)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی پی ایچ اے راولپنڈی کے زیر اہتمام اور اولیو فاونڈیشن کے تعاون سے دسویں نیشنل زیتون فیسٹیول 2025 کا انعقاد 2 اور 3 نومبر 2025 کو علامہ اقبال پارک، مری روڈ، راولپنڈی میں کیا جا رہا ہے۔
ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے بتایا کہ نیشنل زیتون فیسٹیول پاکستان میں زیتون کی کاشت،ویلیو ایڈیشن،ایگرو بزنس مواقع اور پائیدار زراعت کے فروغ کے لیے ایک نمایاں قومی پلیٹ فارم ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ سال فیسٹیول کے دس برس مکمل ہونے کی خوشی میں منایا جا رہا ہے تاکہ ان کاشتکاروں، محققین اور کاروباری افراد کو سراہا جا سکے جنہوں نے پاکستان کو زیتون کے شعبے میں خود کفیل بنانے کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔
انھوں نے کہا کہ زیتون اور دیگر زرعی مصنوعات کی نمائش کاشتکاروں کے لیے آگاہی سیشنز اور تکنیکی مظاہرے گروئرز، پروسیسرز اور ایگرو انٹرپرینیورز کے اسٹالز
فوڈ کورٹ اور خاندانی تفریحی سرگرمیاں زیتون آئل چکھنے کے مقابلے اور ثقافتی پروگرام بھی ہونگے۔
اس موقع پر وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق، پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل صوبائی محکمہ جاتِ زراعت اور نجی شعبے کے نمائندگان کے علاوہ بڑی تعداد میں کاشتکار، طلباء اور عام شہری شرکت کریں گے.