راولپنڈی(اویس الحق سے)پنجاب بھر میں شدید طوفان بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ایسی سلسلے میں پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن کی جانب سےپنجاب پٹرولنگ پوسٹ شادی خان ضلع اٹک کی جانب سے ریسکیو آپریشن کیا گیا۔
دریاۓ سندھ بیلا میں تغیانی کے باعث سیلاب کی اطلاع پر پٹرولنگ پولیس کی ٹیم فوری نے بروقت رسپانس دیا۔سب انسپکٹر معظم منیر اور ٹیم جاۓ وقوعہ پر پہنچے پٹرولنگ پولیس نے فوری امدادی کاروائی شروع کرتے ہوئے سیلاب کے باعث 12 خانہ بدوش خاندان متاثرین کو بچا لیا۔خانہ بدوشوں میں کل 90 افراد جن میں مرد عورتیں اور بچے شامل تھے۔
120 مویشیوں کو بھی ریسکیو کیا گیا۔ریسکیو آپریشن تقریباً 06 گھنٹوں میں کامیابی کیساتھ مکمل کر لیا گیا۔ تمام متاثرین کو فوری طور پر ان کے مال اسباب کے ساتھ ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ سیلاب سے متاثر افراد نے پٹرولنگ پولیس کی خدمات کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔