کھڑی شریف(نمائندہ پنڈی پوسٹ) دریائے جہلم سے نامعلوم نوجوان کی نعش برآمد نوجوان کی عمر تقریباً 25سے 30سال کے درمیان ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ افضلپور کو اطلاع ملی کہ ایک نوجوان کی نعش دریائے جہلم نزد میری گاؤں میں نظر آئی ہے اطلاع ملتے ہی تھانہ افضلپور کے SHOراجہ ندیم عارف ہمراہ نفری موقع پر پہنچ گئے نعش کو اپنے قبضے میں لے لیا گیا نامعلوم نوجوان کے جسم پر کوئی ظاہری چوٹ کا نشان نہیں نوجوان نے صرف شلوار پہن رکھی ہے پولیس نے نعش کے بارے میں مقامی مساجد میں اعلانات بھی کروائے ہیں تاکہ شناخت میں آسانی ہو اور اطلاع بھی ہوجائے ۔
95