گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن نے انتخابات 2026 کے لیے اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرنے کے بعد مختلف جماعتوں کی فہرستیں جاری کردی ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق مخصوص نشستوں کے لیے 36خواتین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے، جن میں مسلم لیگ (ن) کی 13، پیپلزپارٹی کی 2، اسلامی تحریک اور پاکستان مسلم لیگ کی 6،6 خواتین، جمعیت علمائے اسلام کی 4، استحکام پارٹی کی 3، مجلس وحدت المسلمین اور گلگت بلتستان ڈیموکریٹک پارٹی کی ایک ایک خاتون کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔
گلگت بلتستان اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے مسلم لیگ )ن) کی ساجدہ بیگم، جینیفر بہادر، ثروت صبا، حکیمہ سلطانہ، سامعیہ شکیل، بشریٰ خاتون، یاسمین افضل، شیریں اختر، آمنہ علی، زہرہ نزاکت، اسمارہ صدف، ثریا محمد زمان اور صنم بی بی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی دو امیدواروں کے کاغذات منظور کیے ہیں، ترجیحی امیدواروں میں کلثوم جہانگیر اور سعدیہ دانش کے کاغذات منظور کرلیے گئے ہیں، اسلامی تحریک کی سات خواتین مخصوص نشستوں میں سے 6 کے کاغذات نامزدگی منظور کیا گیا جن میں طاہرہ بتول، طاہرہ کاظم، معصومہ، سیدہ انیلہ زہرا، ندا زہرا، زہرا خاتون شامل ہیں جبکہ نصرت فاطمہ ولایت کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔
پاکستان مسلم لیگ کی کائنات دلنواز، خوشنور دیدار، ساجدہ عباس، مہرین زہرا اور ثوبیہ علی کے کاغذات منظور جبکہ سیدہ نور العین کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔
جمعیت علماء اسلام کی خواتین نشستوں پر ترجیحی چار امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے، جن میں کوثر، مہناز ولی، آسیہ اور حنا نورکے کاغذات نامزدگی منظور، استحکام پاکستان پارٹی کی تین خواتین دلشاد بانو، پروین غازی اور تہمینہ منیر کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے، اسی طرح مجلس وحدت المسلمین کی کنیز فاطمہ اور گلگت بلتستان ڈیموکریٹک پارٹی کی روبینہ ابراہیم کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے ہیں۔
ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر 17 امیدواروں کے کاغذات منظور
الیکشن کمیشن نے ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر جمع کیے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل بھی مکمل کرلیا اور حتمی فہرست جاری کردی ہے، جس کے مطابق 17 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 10 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 4 امیدواروں صاحب خان، اورنگزیب خان، عطاالرحمان اور سلطان محمد شامل ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے 3 امیدواروں محمد شریف، علی مدد شیر اور مومن جان کے کے کاغذاتِ نامزدگی منظور جبکہ نیاز علی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔
الیکشن کمیشن نے اسلامی تحریک کے 8 میں سے 5 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 3 کے مسترد، استحکام پارٹی کے 3 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور، مسلم لیگ ق اور جمعیت علمائے اسلام کے 2٫2امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد تاہم ایک،ایک امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔
ٹینکوکریٹس کی نشست پر مجلس وحدت المسلمین اور گلگت بلتستان ڈیموکریٹ پارٹی کے ایک،ایک امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔