157

حلقہ پی پی 7ضمنی انتخاب کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

راولپنڈی صوبائی حلقہ پی پی 7کے ضمنی انتخابات کیلئے نئی پولنگسکیم تیار کر لی گئی جسے ہفتہ 2جولائی سے جاری کیا جائے گا حلقہ میں ضمنی انتخاب 17جولائی کو ہو گا حلقہ میں نئے ووٹ کی کل تعداد اضافہ کے ساتھ 3لاکھ 35ہزار 295ہوگی 171464مردانہ ووٹ جبکہ163831لیڈیز ووٹ ہیں شفاف پولنگ کیلئے 266پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں جبکہ پولنگ بوتھ کی تعداد787ہو گی 23پولنگ سٹیشنوں کو انتہائی حساس قرقر دے دیا گیا ہے ریجنل الیکشن کمشنر کی طرف سے انتخابی ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیا گیا ضلعی انتظامیہ نے پورے حلقہ میں دفعہ 144کے تحت ہوائی فائرنگ‘آتش بازی‘ ریلیاں نکالنے پر پابندی لگا دی ہے پولنگ سٹیشنوں کے اطراف میں 100میٹر تک کوئی سیاسی جماعت پولنگ کیمپ نہیں بنا سکے گی ووٹرز کو ٹرانسپورٹ پر لانا لے جانا بھی غیر قانونی ہو گا اسلحہ ساتھ رکھنے اور لہرانے پر بھی پابندی ہو گی جبکہ پولنگ اسکیم کے ساتھ ہی پورا حلقہ امیدواروں کے انتخابی پوسٹرز‘بینرزسے سج گیا ہے بازاروں‘ گلیوں‘ گاڑیوں‘ عمارتوں میں سیاسی جماعتوں کے پرچم‘سیاسی قائدین کی تصاویر لگ گئی ہیں امیدواروں کے انتخابی دفاتر کھل گئے ہیں رات گئے تک کھانے‘چائے‘قہوہ‘جوسزمشروبات کے ادوار شروع ہو گئے ہیں سیاسی جماعتوں کے قائدین نے حلقہ کا رخ شروع کر لیا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر ملک ابرار نے گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے امیدوار کے جلسہ سے خطاب کیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں