127

حاجی محمد زبیر (مرحوم)کی یادیں

حاجی محمد زبیر چوک پنڈوڑی کے معروف تاجر اور ثاقب کریانہ سٹور کے مالک تھے انتہائی ایماندار ،شرافت کے پیکر ،راست گو اور صلح جوشخصیت کے مالک تھے زندگی کی 67بہاریں دیکھیں اور گزاریں جن میں 32سال بسلسلہ ملازمت کراچی میں مقیم رہے ریٹائرمنٹ کے بعد چوک پنڈوڑی بازار میں کاروبار کا آغاز کیا معیار، مقدار اور ایمانداری ان کی پہچان بنی کبھی کسی گاہک کو شکوہ کرتے نہیں دیکھابحث کرنا تو درکنار کبھی اونچی آواز میں گفتگو بھی نہ کرتے دینداری اور خوف خدا کا یہ عالم کہ ہر وقت تسبیح ہاتھ میں لیے اورادو وظائف میں مشغول رہتے تھے میں صبح سویرے گھر سے نکلتا اکثر سرراہ ان سے ملاقات ہوتی ہاتھ اٹھا کر سلام دینے کے جواب میں حاجی محمد زبیر بھی ہاتھ اٹھا کر جواب مرحمت فرماتے صبح سویرے بعداز صلوۃ فجرگاوءں کے تما م قبرستانوں پر جانا ان کے معمولات میں تھا حاجی محمد زبیر کے بڑے بیٹے چوہدری ثاقب کے مطابق 21 اکتوبر بروز جمعۃ المبار ک صبح صلوۃ اور قبرستان پر دعا کے بعد گھر آکر کچھ دیر آرام کے لیے لیٹ گئے اور آنکھ لگ گئی بیدار ہوئے تو شاداں و فرحاں تھے اور خواب جو انہوں نے دیکھامجھے اور چھوٹے بھائی سراج الحق کو سنانا شروع کر دیا ’’مدینۃ النبی ﷺ روضہ اقدس کے سامنے لوگوں کے درمیان اپنے آپ کو پاتا ہوں اور بہت ہی اچھی نعت ایک نعت خواں کی آواز میں سنتا ہوں میری طرف ایک آدمی آتا ہے میرے پاس بیٹھ جاتاہے اور میرا نام بھی پوچھتا ہے بس میری آنکھ کھل جاتی ہے اس کے بعد طبیعت کے مضمحل ہونے کے باوجود اپنے مرشد پاک قبلہ زندہ پیر گھمکول شریف کے سالانہ عرس مبارک میں شرکت کے لیے تیارہو گئے اپنی گاڑی کوتیار کیا قاری طیب امام مسجد چوک پنڈوڑ ی اور دونوں پوتوں حسنین اورشمس کوبھی ساتھ لیا برو ز اتوار 23 اکتوبر 2016 ء کو صبح سویرے گھر سے نکل پڑے کوہاٹ گھمکول شریف دربار عالیہ پر حاضری دے عرس مبارک کی تقریبات میں ذوق شوق سے حصہ لیا ۔عبادات کیں ،اختتامی دعا کے بعد جونہی باہر نکلنے لگے تو طبیعت خراب ہونے لگی کھلی جگہ پر لیٹ گئے ہزاروں لاکھوں زائرین کے درمیان کشمکش ایں و آں شروع ہوگئی ایمبولینس کے ذریعے قریبی ہسپتال پہنچایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکے جان رب کے حضور پیش کر دی گھر اطلاع پہنچتے ہی کہرام بپا ہوگیا ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل سوگوار ہو گیا اگلے روز بروز سوموار دن 3 بجے صلوۃ جنازہ موہڑہ حیال میں ادا کی گئی جس میں دور نزدیک ،بالخصوص راولپنڈی کی تاجر برادری جن میں سابقہ صدر ٹریڈر ونگ شیخ شہزاد حلیم ،ملک شکیل طاہر و دیگر لوگوں کا سمندر امڈ آیا حاجی محمد زبیر نے پسماندگان میں بیوہ دوبیٹے چوہدری ثاقب اور انجینئر سراج الحق اور 5بیٹیاں سوگوارچھوڑی ہیں مرحوم کی رسم قل 30 اکتوبر 2016ء بروز اتوار دن گیارہ بجے موہڑہ حیال میں ان کی رہائش گا ہ پر ہو گی۔{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں