جہلم پولیس ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل پیرا ہے خلاف ورزی پر تھانہ سول لائنز میں 02 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر دیاگیا پولیس فورس کا کوئی فرد اگر قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف بھی وہی کارروائی ہوگی جو عام شہری کے خلاف کی جاتی ہے،ڈی پی او جہلم
پولیس اہلکاروں کا خود قانون کے تابع رہنا ضروری ہے، تاکہ عوام میں قانون کی بالادستی اور پولیس کے مثبت امیج کو فروغ دیا جا سکے، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سب کے لیے یکساں ہے، اور اس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی،ڈی پی او جہلم
