گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جہلم میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے پر 340 افراد کو چالان کر کے 07 لاکھ 80 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا،بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کرنے پر 48،بغیر ہیلمیٹ کے موٹر سائیکل چلانے پر 101،بغیر نمبر پلیٹ کے 13 اور کم عمر ڈرائیونگ کرنے پر 03 کئے گئے،
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ضلع بھر میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے،
