جہلم ویلی (نمائندہ خصوصی) –
جہلم ویلی کے معروف سیاسی و سماجی رہنما غلام مرتضیٰ کاظمی نے 50 سال کی عمر میں میٹرک کا امتحان پاس کر لیا، جس پر علاقے بھر میں خوشی اور تحسین کی لہر دوڑ گئی۔
غلام مرتضیٰ کاظمی کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ سیکھنے کا جذبہ ہو تو کوئی عمر، مصروفیت یا رکاوٹ آڑے نہیں آتی۔
انہوں نے کہا کہ “تعلیم صرف سند کا نام نہیں، بلکہ شعور، عزم اور مسلسل بہتری کا عمل ہے۔”
عوامی و سماجی حلقوں نے انہیں نوجوانوں اور بزرگوں دونوں کیلئے قابل تقلید مثال قرار دیا اور ان کی محنت کو سراہا۔