جہلم کے علاقے اقبال ٹاؤن کشمیر کالونی میں ایک المناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک امام مسجد ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئے عینی شاہدین کے مطابق امام مسجد نماز پڑھانے کے بعد اپنے گھر واپس جا رہے تھے کہ ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے اچانک تیز رفتار ٹرین آ گئی۔ وہ ٹرین کی آمد کو محسوس نہ کر سکے اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئےریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو سول اسپتال منتقل کیا۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی معلومات کی روشنی میں یہ واقعہ حادثاتی معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں
