169

جہلم:بارش سے نشیبی علاقے زیرآب،کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع

جہلم (یاسر فہمید ،نمائندہ پنڈی پوسٹ)جہلم و گردونواح میں صبح سویرے موسلادھار بارش۔ نشیبی علاقے زیرآب،ندی نالوں میں شدید طغیانی۔مون سون کی بارشوں سے ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ میں کار برساتی نالہ میں بہہ گئی ۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت کار کو باہرنکالا بارش سے بلدیہ اور ٹھیکیدار کی نااہلی بھی سامنے آ گئی ،ایک ماہ قبل بننے والی دو پلیاں بھی پانی میں بہہ گئیں جسے گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہو گیا اور سڑک اور پلی ٹوٹنے سے متعدد علاقوں کا رابطہ منقطع ہو گیا ۔شدید بارش سے شہر کی اہم شاہراہیں پانی میں ڈوب گئیں ۔ نشیبی علاقوں کی گلیاں نکاسی اپ نہ ہونے سے پانی سے بھر گئیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں