مندرہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ جاتلی کے علاقہ ڈھوک شمس سے ایک شخص مردہ حالت میں برآمد ۔تفصیلات کے مطابق ڈھوک شمس میں کھڑی کلٹس گاڑی سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی جس کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے
ایس پی صدر نبیل کھوکھر ،ڈی ایس پی گوجرخان سلیم خٹک بھی موقع پر پہنچ گئے ۔گوجرخان میں ایک روز میں اندھے قتل کی تیسری واردات نے شہریوں کے اوسان خطا کر دئیے ہیں ہر طرف خوف کاعالم ہے