جاتلی،ڈاکوؤں نے راہ چلتی خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچ لیں

جاتلی (پنڈی پوسٹ نیوز) نواحی گاؤں آہدی میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم سنیچر نے بیوہ خاتون کو نشانہ بناتے ہوئے اس کے کانوں سے 50 ہزار روپے مالیت کی سونے کی بالیاں نوچ لیں اور فرار ہو گیا۔ خاتون کی جانب سے دی گئی درخواست پر تھانہ جاتلی پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔