162

تین برس میں 3 ارب کے منصوبے مکمل کروائ،راجہ صغیر احمد

 کلر سیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ تین برسوں کے دوران حلقہ پی پی 7 میں تین ارب کے قریب ترقیاتی منصوبے مکمل کروا چکا ہوں۔56کروڑ روپے کے ٹینڈر لگ رہے ہیں جبکہ اس سے قبل بھی 56 کروڑ روپے کے ٹینڈر ز جاری ہو چکے ہیں جن پر ترقیاتی کام جاری ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز کلر سیداں میں شاپنگ سنٹر کی افتتاحی تقریب میں مقامی میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ سابق ارکان اسمبلی نے حلقہ پی پی 7 کو جان بوجھ کر نظر انداز رکھا جس کی وجہ سے علاقہ کے عوام بنیادی ضرورتوں سے بھی محروم چلے آ رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کہ بنک چوک کنوہا تا دھمالی اور مالی کیلئے مجموعی طور پر 8 کروڑ 60 لاکھ روپے کے ٹینڈرز لگ چکے ہیں اور جلد ہی کام کا آغاز ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی شخصیت چوہدری اسد عزیز نمبردار کی سفارش پر یونین کونسل کنوہا میں گلیات اور سیوریج سسٹم کی بحالی کیلئے یونین کونسل کنوہا میں 28 کروڑ جبکہ یوسی چوآ خالصہ میں  32 لاکھ روپے کے منصوبے مکمل کروائے ہیں۔کلر سیداں کے بیشتر محلوں میں توڑ پھوڑ کا شکار ہونے والی گلیات کی تعمیر و مرمت کیلئے چیف آفیسر کلر سیداں کو ایم سی فنڈز سے گلیات مرمت کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ محکمہ سوئی گیس نے پائپ لائنوں کی بچھائی کیلئے گلیوں کو اکھاڑ دیا تھا جس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو بے پناہ مسائل کا سامنا تھا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں