تیرہ ملین کرپشن کیس میں گرفتار رہنما کے داماد کی نیب کے ساتھ پلی بار گین کی اطلاعات

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)‏آر ڈی اے مالیاتی سکینڈل ،‏ن لیگ کے راہنما راجہ جاوید اخلاص کے داماد جہانگیر احمد کی نیب ساتھ “پلی بارگین” کی اطلاعات ،‏مالی کرپشن کرنے والا سرکاری افسر نیب کو 13 ملین ادا کرے گا: زرائع
‏اس سے قبل سابق ضلعی ناظم/ایم این اے راجہ جاوید اخلاص کے داماد جہانگیر احمد 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا گیا تھا ‏
‏​سابق ضلعی ناظم (مسلم لیگ ن) راجہ جاوید اخلاص کے داماد اور راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کے شعبہ فنانس کے سٹینو گرافر جہانگیر احمد کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایک بڑے مالی سکینڈل میں گرفتار کر لیا تھا
‏نیب کے تحقیقاتی افسر کے مطابق، جہانگیر احمد پر 13 ملین روپے (ایک کروڑ 30 لاکھ روپے) کی سرکاری رقم کی خرد برد کا الزام ہے‏جہانگیر احمد پر الزام ہے کہ انہوں نے یہ بھاری سرکاری رقم اپنی اہلیہ مسماۃ صائمہ جہانگیر کے بینک اکاؤنٹ میں غیر قانونی طور پر منتقل کی تھی
‏ملزم جہانگیر احمد کی گرفتاری کے بعد انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا ‏جہاں نیب کے تفتیشی افسر نے مزید تحقیقات کے لیے ان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی ‏عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے جہانگیر احمد کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا تھا تاکہ کیس کی مکمل تحقیقات کی جا سکے۔
(اسرار راجپوت کی وال سے)