102

تھانہ گوجرخان اور جاتلی سے غیرحاضر 6 اہلکار نوکری سے فارغ

گوجرخان ( نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ گوجر خان اور جاتلی میں تعینات 6کانسٹیبلوں کو ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کی پاداش میں نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔

تھانہ گوجر خان کے کانسٹیبل غلام حسین جعفری ،کانسٹیبل نعیم اکبر ،کانسٹیبل محمد ثاقب شاہ ، تھانہ جاتلی میں تعینات کانسٹیبل عثمان علی ،کانسٹیبل وقاص حسین شاہ

اور کانسٹیبل مبشر علی کو ایس پی صدر ڈویژن راولپنڈی کے دستخطوں سے نوکری سے نکال دیا گیا ۔ ان کانسٹیبلوں کے خلاف ایس ایچ اوز کی شکایت پر تادیبی کارروائی کی گئی ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں