تھانہ چونترہ SHO ثاقب عباسی چوکی انچارج چک بیلی خان سلیم خان زبردست کارواییاں جاری


راولپنڈی سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی کی خصوصی ہدایات اور محترمہ انعم شیر (ایس پی صدر) کے احکامات پر چونترہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جو سخت اور بروقت ایکشن لیا ہے، وہ بلاشبہ قابلِ تحسین ہے اور لائقِ صد آفرین ہے۔


انسپکٹر محمد ثاقب عباسی (ایس ایچ او تھانہ چونترہ) کی زیرِ نگرانی، چوکی چک بیلی خان کے علاقے میں نوجوان نسل کو منشیات کے زہر سے بچانے کے لیے بھرپور اور مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔
اے ایس آئی ملک غلام دستگیر نے نزاکت علی عرف مودا ولد برکت علی (قوم راجپوت، ساکن برجی، تحصیل و ضلع راولپنڈی) سے 1660 گرام چرس برآمد کی۔
سب انسپکٹر محمد سلیم (انچارج چوکی چک بیلی خان) نے وحید افضل ولد محمد افضل (ساکن روپڑ کلاں، تحصیل و ضلع راولپنڈی) سے 1704 گرام چرس برآمد کی۔
اسی طرح اے ایس آئی یاسر اقبال نے محمد سفیان عرف قاسم ولد محمد شبیر (ساکن جھنگی دائم، تحصیل و ضلع راولپنڈی) سے 1780 گرام چرس برآمد کر کے قانون کی عملداری کو یقینی بنایا۔
ایس ایچ او تھانہ چونترہ کا دو ٹوک مؤقف ہے کہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف آھنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ اہلِ علاقہ سے بھی پرزور اپیل کی گئی ہے کہ وہ منشیات فروشی جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے پولیس کو بروقت معلومات فراہم کریں تاکہ ایسے عناصر کا قلع قمع کیا جا سکے۔
اہلِ علاقہ، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام نے اس مؤثر کارروائی پر بھرپور خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ یقیناً یہ اقدامات نہ صرف قانون کی بالادستی کی علامت ہیں بلکہ ایک صحت مند اور محفوظ معاشرے کی جانب اہم پیش رفت بھی ہیں۔
اللہ تعالیٰ ایسے عناصر کو ہدایت دے اور ہمارے معاشرے کو اس گندگی سے پاک فرمائے۔
شاباش پنجاب پولیس، بالخصوص چوکی چک بیلی خان کی ٹیم — آپ نے واقعی دل جیت لیے۔🇵🇰

PunjabPolice #RawalpindiPolice #voiceforchakbelikhan #chountra #syedkhalidhamdani #MaryamNawaz #ShahbazSharifPM #CHAKBELIKHAN #IGPunjab