راولپنڈی آصف شاہ
تھانہ روات کی حدود میں یوسی لوہدرہ کی چک موہری کا رہائشی 36 سالہ نوجوان ملک ابرار کو نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر مانکیالہ بازار میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے پولیس زرائع کے مطابق معاملہ کی تحقیق کی جاری ہے ادھر زرائع نے پنڈی پوسٹ کو بتایا کہ مقتول ریڈکو مل کے قریب رہائشی پذیر ہے اور ان کی گاوں میں ہی پرانی دشمنی چل رہی تھی جس پر ملزمان نے موقع ملنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا روات پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے