تنگدستی نہ ہو اگرغالب ۔تندرستی ہزار نعمت ہے ۔ صحت اور تندرستی اللہ تعالیٰ کا قیمتی تحفہ ہے ۔اس کی جتنی بھی قدر کی جائے وہ کم ہے ۔صحت کی قدر اس سے پوچھنی چاہے جو بیمار ہو،لاچار ہو یا پھر ہسپتال میں زیر علاج ہو اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو بے شمار نعمتوں سے نوزا ہے ان میں صحت بھی شامل ہے۔قتل دو طریقوں سے انسان کو کیا جاتا ہے ایک تو کوئی اسے قتل کرے دوسرا انسان اتنا بڑا ظالم ہے جو خود کو قتل کرتا ہے اپنی صحت کا خیال نہ کر کے ۔دنیا میں اکثر لوگوں سے میں ملا ہوں جن کو پتہ ہے کہ ان کو شوگر ہے اس کا علاج دوائی سے بہتر واک ہے صبح وشام پر واہ نہیں کرتا ،ایک انسان کو پتہ ہے اسے دل کی تکلیف ہے ڈاکٹر نے اسے سگریٹ نوشی منع تو الگ بات ہے سگریٹ نوشی والے کے پاس بھی نہیں بیھٹنا چاہیے،معاشرے میں ہر دوسرا شخص موٹاپے کا شکار ہے ۔اور دوائی پر ساراانحصار کرتے ہیں جبکہ ان کو پتہ ہے پوری دنیا کے ڈاکٹرایک ہی بات کہتے ہیں کی ورزش کریں ،واک کریں۔لیکن لوگ الٹ پٹنگ کے کاموں میں تو وقت صرف کر دیتے ہیں واک اور کھیلو ں کی سرگرمیوں ،اسٹیڈیم میں جانا عار سمجھتے ہیں۔خود بھی کھیلوں کی سر گرمیوں سے دور رہتے ہیں اور ساتھ بچے بچیوں کو بھی غیر نصابی سر گرمیوں سے دور رکھتے ہیں۔اور صرف اور صرف پڑھائی یا گھر کے کام پر توجہ دیتے ہیں ان سے کوئی بھی باشعور شخص انکار نہیں کر سکتا۔ لیکن یہ اسی وقت ممکن ہے کہ آپ کی صحت اجازات دے۔ انسان کی کسی بھی کام میں اسی وقت کامیابی اور کامرانی ممکن ہے کہ وہ صحت مند ہو ۔اس موقع پر میں اکثر کہتا ہوں کہ اچھی پڑھائی یا کام کے لیے صحت مند ہونا ضروری ہے اور صحت مند رہنے کے لیے ورزش انتہائی ضروری ہے اس لیے ہمیں ورزش کو اپنا وظیرا بنانا چاہیے ۔خود بھی اور گھر میں بھی ورزش کا ماحول بنانا چاہیے۔کسی مفکر نے کیا خوب کہا ہے کہ جن ملکوں کے گروانڈ آباد ہے ان کے ہسپتال خالی ہیں اور ایسا ہی ہمارے ملک میں ہے ہمارے گراونڈوں میں اتنا رش نہیں ہوتا جتنا ہمارے ہسپتالوں میں میری دعا ہے کہ اللہ پاک لوگوں کو ورزش کی ہدایت دے ۔اور دنیا میں سب سے بڑی ورزش نماز ہے ۔اور اس کے بعد سب ورزشیں آتی ہیں ۔غریبی امیر ی ،اللہ کی طرف سے ہے ۔لیکن اس کے متعلق مفکر لکھتا ہے کہ غریب پیدا ہونا کوئی بری بات نہیں اگر آپ غریب مر جائیں تو یہ بری بات ہے ۔کیونکہ اللہ تعالی ٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا جو اپنی محنت اور لگن سے کام کر کہ سب کچھ بن سکتا ہے ۔یہ انسان کے اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے ۔ میں اور آپ اس سے بخوبی آگاہ ہیں کہ بہت سے لوگوں نے غربت کا مقابلہ کر کے دنیا میں اپنا لوہا منوایا۔ لیکن صحت کا تحفہ قدرت کا بہت بڑا انعام ہے ۔صحت ہے تو زندگی ہے ،زندگی میں خوشحالی سے پہلے پہلے اس بیش بہادولت کی قدر کریں اور دنیا کی دوسری دولت کی بجائے اس دولت کی حفاظت کریں اور اپنی صحت کے لیے اقدام کریں ۔{jcomments on}
118